ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چکمگلورو میں امبیڈکر کی بے حرمتی کرنے والے جج کے خلاف دلت تنظیموں کا احتجاج

چکمگلورو میں امبیڈکر کی بے حرمتی کرنے والے جج کے خلاف دلت تنظیموں کا احتجاج

Wed, 02 Feb 2022 11:27:50    S.O. News Service

چکمگلورو،2؍ فروری(ایس او نیو ز)یوم جمہوریہ کے موقع پر دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویر ہٹانے والے جج کے خلاف دلت سنگھرش سمیتی کی جانب سے چکمگلورو بند منایاگیا،جو کامیاب رہا۔

رائچور کے سیشن جج ملیکارجن گوڈا نے امبیڈکر کی تصویر ہٹاکر ترنگالہرایاتھا،جس کی مذمت کرتے ہوئے دلت تنظیموں کی طرف سے بند کا اعلان کرکے جلوس نکالاگیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دلت لیڈروں نے کہا کہ ہندوستان کا دستور تشکیل دینے والے عظیم قائد کے خلاف جج کا رویہ قابل مذمت ہے،ایسے افراد کو اہم عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔فوراً ایسے جج کو عہدے سے برطرف کیاجائے اور کڑی سے کڑی سزادی جائے۔

احتجاجیوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کیاگیا،جس میں حکومت سے مطالبہ کیاگیاہے کہ جج کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔


Share: